بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی ایل مستقبل کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے درمیان انکا ایک نیا ہیئر اسٹائل وائرل ہوگیا۔
43 سالہ دھونی نے اپنا پرانا ہیئر اسٹائل چھوڑ کر ایک نیا اور زیادہ اسٹائلش انداز کا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔ اس بار انہوں نے بالوں کے نچلے حصے پر شارپ فیڈ کے ساتھ براؤن بیس اور اوپر سنہرے اسٹریکس کے ساتھ بال کٹوائے ہیں۔
ان کے نئے ہیئر کٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
مشہور ہیئر اسٹائلسٹ عالم حکیم، جنہوں نے پہلے بھی دھونی کے بال کاٹے تھے، نے ایک بار پھر انہیں نیا روپ دیا ہے۔
عالم حکیم نے انسٹاگرام پر دھونی کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "مہندر سنگھ دھونی۔ دی ون اینڈ اونلی ہمارا تھالا۔"