• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے جدہ کی پرواز کے مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پر مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار مسافر غلام یاسین نے منشیات بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو قانونی کارروائی کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید