• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائیگا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائیگا،آئینی ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئے نہیں ہو رہی،آئینی ترمیم اصولی اورنظریاتی ہے،جن جماعتوں کے درمیان اتفاق کے امکانات تھے ان میں اتفاق ہو چکا ہے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں،آئینی ترامیم پر کوئی عجلت نہیں ہوئی،یہ معاملہ کم از کم دو تین مہینے سے زیر بحث ہے۔ وکلا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دی ہیں،ہم نے وکلا کی تجاویز لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں،18ویں ترمیم کیلئے 9ماہ لگے،ججوں کی تقریری سے متعلق 18ویں ترمیم کے اندر پوراسٹرکچر موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید