• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے رہائی پانے والے 7 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر پر حوالے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 7پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن اپنے اخراجات سے لاہور سے کراچی پہنچا رہی ہے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان ماہیگیروں کو پیر کی سہہ پہر ایدھی سینٹر ٹاور میں ان کے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔ ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کئے ہیں جبکہ ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔ رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن، سوگنجو (Soganju)، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید