سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت سینئر وکیل انور منصور خان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت اور ایس بی سی اے کے وکیل سے جواب طلب کر لیا۔
اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے درخواست کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔