• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویرہاشمی، کامرس رپورٹر ) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 14اکتوبر کو آخری تاریخ ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبرتھی جس میں مزید 14روز کی توسیع کی گئی تھی، ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں چھٹیاں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں ، ٹیکس گوشوارے چھٹی کے روز بھی جمع ہونگے۔ معتبر ذرائع کےمطابق ٹیکس سال 2024کے 12اکتوبر تک مجموعی طور پر43لاکھ40ہزار 262ٹیکس گوشوارے جمع ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں 21لاکھ 48ہزار 818ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے اس طرح رواں برس اب تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 21لاکھ 93ہزار 444زائد گوشوارے جمع ہوچکے ہیں جو دگنے سے زیادہ ہیں، اس برس 4لاکھ 36ہزار 713 نئے فائلر کا اضافہ ہوا ہےگزشتہ سال مجموعی طور پر 64 لاکھ 23ہزار 929ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید