وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کر حکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہماری تشویش جائز ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائے گا، بانی سے ملاقات کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں، کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ احتجاج کو بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط کیا ہوا ہے۔