فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزام میں گرفتاریاں تیز کردی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ملک بھر سے 5 افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کے فراڈ میں گرفتار ملزمان میں جعلی کاروباری چینز بنانے میں ملوث مرکزی افراد شامل ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ملزمان میں اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث 4 سی ایف اوز شامل ہیں، انہیں لاہور اور فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کارروائی میں گرفتار ملزم ایسے گروہ کا مرکزی رکن ہے، جو جعلی اور ڈمی یونٹس چلا رہا تھا۔
ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔