• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ہفتے ضلعی پولیس کے ملزمان سے مبینہ 22 مقابلے، 5 ڈاکو ہلاک ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے مبینہ 22مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک جبکہ 23 زخمی سمیت 37ملزمان کو گرفتارکیا گیا،کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ گرفتار ملزمان سے 33 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 15موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں مجموعی طور پر 721 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 102کلو 94 گرام چرس، 2 کلو 867 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 132 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن برآمد کیا گیا ،کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 48 موٹرسائیکلیں اور 2 گاڑی برآمد کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید