امریکا کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کا دعویٰ اپنی ہی موت مر گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں اہلکاروں نے کوچیلا ویلی میں منعقدہ ریلی کے موقع پر ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، ویم ملر کو شارٹ گن، پستول اور مبینہ جھوٹی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ڈونلڈ ٹرمپ کا پکا حامی نکلا اور اس نے اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویم ملر نےثابت کیا کہ اسے ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا، ویم ملر کی ری پبلکن رہنماؤں کے ساتھ کئی تصاویر موجود ہیں۔
ویم ملر نے کہا کہ اس کے پاس مختلف شناختی دستاویزات نام قانونی طور پر بدلنے کی وجہ سے ہیں۔