پشاور ہائی کورٹ نے حکومت کو ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ 31 اکتوبر تک درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے جتنے مقدمات ہیں، تفصیل فراہم کریں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے 31 اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی۔