• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی اور علی امین کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق


وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر اظہار تشویش کیا۔

محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکیورٹی صورتحال پر مزید روابط اور اتفاق رائے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے  38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے ضلع کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، شہریوں پر حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید