وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘ کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن ‘اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے جد و جہد کرنا ہے، جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا،’ ڈیل کرلو، ڈیل کرلو‘ کی صدائیں دے رہا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔