• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص نشستیں دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد

قومی اسمبلی : فائل فوٹو
قومی اسمبلی : فائل فوٹو

 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص نشستیں دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

کمیٹی میں نور عالم خان کا ممبر پارلیمنٹ پر دہری شہریت ترک کرنے کا بل زیر بحث آیا۔ نور عالم خان نے کہا کہ اوورسیز یا دہری شہریت رکھنے والوں کو مخصوص نشست دی جا سکتی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی عالیہ کامران نے بھی نور عالم کے بل کی مخالفت کی۔

نور عالم خان کا عدالتوں سے توہین عدالت اختیار لینے کا بل بھی زیر بحث آیا، جس میں کہا گیا کہ توہین عدالت کا ثاقب نثار غلط استعمال کرتے رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون ختم ہونے کے بجائے کوئی بہتر قانون آنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توہین عدالت قانون آمر کا بنایا ہوا ہے، منتخب پارلیمنٹ کو اس کا قانون بنانا چاہیے۔

کمیٹی اجلاس میں نور عالم خان نے توہین عدالت کا قانون واپس لے لیا۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کوٹہ سسٹم میں توسیع سے متعلق بل مسترد کر دیا ہے۔ بل  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے پیش کیا تھا جسے کمیٹی نے اکثریت سے مسترد کر دیا۔

 پی ٹی آئی کے دو ارکان، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن نے کوٹہ سسٹم میں توسیع کی مخالفت کی۔

 پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے ایک رکن نے کوٹہ سسٹم میں توسیع کی حمایت کی۔

قومی خبریں سے مزید