حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) روابط میں پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر ہاؤس میں منگل کی شب اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ہاؤس میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے اسد قیصر ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
اسد قیصر نے قومی اسمبلی کمیٹیوں پر اسپیکر سے گفتگو کی، اسد قیصر کی موجودگی میں ہی محسن نقوی اور رانا ثناء اللّٰہ بھی اسپیکر ہاؤس پہنچے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ہاؤس میں رہنماؤں کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے حکومت کو سیاسی جماعتوں سے رویہ درست رکھنے کا کہا۔
محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ہاؤس میں ایاز صادق سے ملاقات کیلئے گیا تھا۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں نے ملاقات میں قومی اسمبلی کمیٹی پر بات چیت کی۔