امریکا نے غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اسرائیل کو 30 روز کا وقت دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو خط میں غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر نہ بنانے پر امریکی فوجی امداد روکنے سے خبردار کر دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش ہے، غزہ کی انسانی صورتحال میں بہتری کیلئے اسرائیلی حکومت کے فوری اقدامات چاہتے ہیں۔
امریکی فوجی امداد کی تعطلی سے بچنے کیلئے اسرائیل غزہ میں انسانی امدادی صورتحال کو 30 روز میں بہتر بنائے۔