• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجاویز سنیں گے، فیصلے مفادات کے مطابق کریں گے: اسرائیل

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل امریکا کی تجاویز سنے گا لیکن فیصلے اپنے قومی مفادات کے مطابق خود کرے گا۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ یہ بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے ساتھ منسلک تھا۔

اس آرٹیکل میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیل نے جو بائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایران کےجوہری یا تیل کے مقامات کو نہیں بلکہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

نیتن یاہو نے بائیڈن انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر جنگ سے بچنے کے لیے صرف ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید