• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں ملنے نہیں دیا گیا


اڈیالہ جیل راولپنڈ ی کی انتظامیہ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کے ذاتی معالج کو کیوں ملنے نہیں دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور اُن کا طبی معائنہ کرنے کےلیے ذاتی معالج اور شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے انہیں پروفیشنل کوائف پورنے نہ ہونے کے باعث عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عاصم جو کافی وقت اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، وہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےبیان دیا اور کہا کہ پمز اسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید