بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔
بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، وہ کافی وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کےلیے منتظر رہے۔
جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست کی تھی۔
اس پر انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں اور آج ان کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد ہی سیاسی کمیٹی نے احتجاج کی کال واپس لینے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔