• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، آزاد کشمیر انتخابات، مخالفین نے آزاد امیدواوں کے انتخابی بینرز اتار دیئے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں ایل اے 31جموں2گوجرانوالہ میں مخالفین نے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار کے انتخابی بینرز اور بورڈ اتارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ گوجرانوالہ ایل اے جموں2کے انتخابات میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار چوہدری عارف گجر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن لڑنے کی پاداش میں مخالفین نے حافظ آباد کسوکی ، جلال پور و دیگر علاقوں سے میرے انتخابی بینرز ، بورڈ اکھاڑ دیئے ہیں اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ایل اے 31جموں 2کے آزاد امیدوار چوہدری عارف گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دائر کر دی ہے ۔علاوہ ازیں آزاد امیدوار مرزا اومان بیگ اور سردار عبدالرحمن نے بھی الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ سرکاری مشینری کا استعمال کیاجارہا ہے ۔
تازہ ترین