گجرات (نمائندہ جنگ) ٹانڈہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے بھاگو وال کلاں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس سعیدا حمد، ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود اور کانسٹیبل مرزا وحید بیگ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔