• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح گر گئی، قیمتیں کم نہ ہوئیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 1.7 تک گر گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں افراطِ زر کی شرح ستمبر کے مہینے میں بینک آف انگلینڈ کے 2 فیصد ہدف سے بھی نیچے آ گئی۔

3 برسوں میں پہلی بار مہنگائی کی شرح 1.7 پر آ گئی، جبکہ ماہرینِ معاشیات نے توقع کی تھی کہ مہنگائی کی شرح 2.2 سے 1.9 پر آ جائے گی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم مہنگائی نیچے آنے کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، مختلف اشیاء کی قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہے۔

میڈیا کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرنے اور اس میں کمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرحِ سود میں کمی کا امکان مزید روشن ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید