• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

ادھر یورپی بحیرۂ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) کا کہنا ہے کہ آج ترکیہ کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 9 کلو میٹر تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں نے ترکیہ کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں قیامت خیز تباہی مچائی تھی۔

گزشتہ برس کے ترکیہ کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں ہزاروں افراد لقمۂ اجل اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید