• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او ظہرانہ، پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات


پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار اور جے شنکر کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے دوران ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ اور اُن کے بھارتی ہم منصب ایک ساتھ بیٹھے، اس دوران دونوں میں بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا تھا۔ اسحاق ڈار اور جے شنکر کو ساتھ بٹھانے کےلیے ظہرانے کی سیٹنگ اریجمنٹ میں تبدیلی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان گفتگو کو تاحال افشا نہیں کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ظہرانے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید