• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے سینیٹ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پہلے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمان آئینی ترمیم سے متعلق اجلاس کے تناظر میں مختلف جماعتوں نے اپنے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید