نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کا اعلامیہ 1 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ معیشت، تجارت، کنیکٹیوٹی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم ایشوز کا احاطہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہان نے انٹرنیشنل ٹریڈ میں رکاوٹوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور ایس سی او ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔