• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان شاہراہ 65 دن بعد آمد و رفت کےلیے بحال ہوگئی۔ خیبر سے ڈپٹی کمشنر ثناءاللّٰہ کے مطابق راجگل متاثرین کے پشاور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے راجگل متاثرین کو جلد واپسی کی یقین دہانی کرائی۔ 

ڈپٹی کمشنر ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس میں راجگل متاثرین کے ساتھ مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں راجگل متاثرین کےلیے واپسی اور بحالی کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ 

ڈی سی نے کہا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد راجگل متاثرین نے 65 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاک افغان شاہراہ تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید