• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے شنکر، پاکستانی حکام میں گفتگو چٹ چیٹ سے زیادہ ہوئی، بھارتی صحافی


بھارتی خاتون صحافی گیتا موہن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان گفتگو چٹ چیٹ سے زیادہ ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران انڈیا ٹوڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان صرف چٹ چیٹ نہیں ہوئی بلکہ چٹ چیٹ سے زیادہ بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت ضرور کم ہوا ہے۔

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال میں شریف فیملی کی پاک، بھارت تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کا بھی کردار ہے۔

قومی خبریں سے مزید