• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کیخلاف درخواست، حکومت کا جواب جمع

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

تحریری جواب میں وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیرِ اعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے، وہ وزیرِ اعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیا گیا تھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیا تھے؟ 2012ء میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی ڈپٹی وزیرِ اعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف کیا فیصلہ دیا تھا؟ اس کیس سے جڑا جو بھی جوڈیشل ریکارڈ ہو، پیش کیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید