پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپن بولر ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا یہ بہترین بولنگ اسپیل ہے۔
ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔