کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 3 روز درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجۂ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جائے گی، 2 سے 3 دن بعد ایک بار پھر گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے صبح اور رات میں خنکی کا آغاز ہو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ شہرِ قائد میں رواں سال سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔