کراچی میں موسم آئندہ 4 سے 5 روز شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
اس دوران کراچی میں زیادہ تر شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج تھر پارکر اور جامشورو میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔