• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے چشمہ رائٹ بینک کینال کے فنڈز میں 15 ارب روپے کی کمی کر دی: مزمل اسلم

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم ــــ فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم ــــ فائل فوٹو 

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق نے چشمہ رائٹ بینک کینال کے فنڈز میں15 ارب روپے کمی کر دی۔

مزمل اسلم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو ڈر ہے کہ اس منصوبے سے خیبر پختون خوا گنے اور گندم میں خود کفیل ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق خیبر پختون خوا کو اپنا محتاج بنا کر رکھنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی میں منصوبے کے فنڈز میں 17 ارب 51 کروڑ روپے سے 15 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی لاگت 189 ارب 60 کروڑ، 6 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق لاگت میں 18 ارب، 3 کروڑ، 5 لاکھ روپےکا غیر ملکی قرض بھی شامل ہے۔

حکّام کے مطابق خیبر پختون خواحکومت نے منصوبے کے لیے ترقیاتی پروگرام میں 5 ارب روپے رکھے ہیں۔

حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ منصوبے کے کل اخراجات کا 65 فیصد وفاق نے جبکہ 35 فیصد صوبے نے ادا کرنے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید