• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: انڈیکس 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دن زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس 97 ہزار کی سطح کو بھی پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک کاروبار کے اختتام پر 1781 پوائنٹس اضافے کے بعد 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 97 ہزار 437 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بنائی۔ 

حصص بازار میں آج 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے ہے۔

سی ای او عارف حبیب سیکیورٹیز شاہد علی حبیب کے مطابق شرح سود میں کمی کے سبب بازار میں میوچل فنڈز کے ذریعے لیکیوڈٹی آرہی ہے۔ میوچل فنڈ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ جس سے بازار تیز ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت، وزیر خزانہ، اپوزیشن، آرمی چیف، ایس آئی ایف سی، اسٹیٹ بینک، سب کی توجہ معیشت پر ہے۔ قوم کے معاشی اتفاق کا بہت اچھا موقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید