چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار یوسف کا کہنا ہے کہ صوبہ ہزارہ کی ترمیم کو 26 ویں آئینی ترمیم کے ساتھ منظور کیا جائے۔
سردار یوسف نے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ ہزارہ پر سب لوگ متفق ہیں، خیبر پختون خوا اسمبلی اس پر قرارداد منظور کر چُکی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر صوبۂ ہزارہ کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے نام سے خیبر ہٹانا فاٹا کے عوام کی حق تلفی ہے، نام تبدیل کرنا تھا تو اے این پی تمام شراکت داروں سے مشاورت کرتی۔
اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں بدامنی ہے، وزیرِ اعلیٰ کے پی خیبر پختون خوا صوبےکی روایات توڑ رہے ہیں۔
طلحٰہ محمود نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے ملک ترقی کرتا ہے، موجودہ آئینی پیکیج میں صوبہ ہزارہ کو شامل کیا جائے۔