• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) سماجی رہنما و ماہر نفسیات و منشیات سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے بحیثیت صدر ملتان کریسنٹ لائنز کلب اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے ،وہ ملتان کریسنٹ لائنزکلب کے 29ویں صدر ہیں، سال17-2016میں جہاں ملتان کریسنٹ لائنز کلب اپنی انسانی خدمت کے 29سال مکمل کررہا ہےوہیں لائنز کلبز انٹرنیشنل کے قیام کے 100سال بھی مکمل ہوگئے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا کہ لائنز کلبز انٹرنیشنل کے 100سال مکمل ہونے اور اس کا  صدر منتخب ہونا جہاں میرے لئے باعث اعزاز ہے وہیں چیلنج بھی ہے کہ ہم نے اس سال میں خدمت کے دائرہ کار کی وسعت دیتے ہوئے خدمت کے نئی  سنگ میل عبور کرنے ہیں۔
تازہ ترین