حکومت پنجاب نے کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیوسٹیز بند رہیں گی۔
علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔