پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 7 پوائنٹس اونچی کر کے 620 پوائنٹس گراوٹ پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اسی ارب روپے کم ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 550 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 981 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس نے نئی بلند ترین سطح 86 ہزار 520 بنائی جبکہ کم ترین سطح 85 ہزار 539 رہی۔
حصص بازار میں آج 51 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 61 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہو کر 11 ہزار 189 ارب روپے ہے۔