سندھ حکومت نے نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی سے جاری سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوکری کیلئے 15 سال عمر کی رعایت دی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔
ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔
لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔
اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم کی تربیت مکمل ہوگئی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔
وزیر اوقاف شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان، خیبر پختون خوا اور نیب سے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات پرعوام کا حق تسلیم کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔