• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی‘ سمندری ہواؤں کی بحالی شروع، نمی کے باعث زیادہ گرمی محسوس

کراچی(آئی این پی) کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط سے صبح اور رات میں خنکی کا آغاز ہوسکتا ہے ، شہر قائد کی سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2سے 3روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جائے گی، 2 سے 3 دن بعد ایک بار پھر گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے صبح اور رات میں خنکی کا آغاز ہو سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ شہرِ قائد میں رواں سال سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید