محکمۂ سوئی ناردرن گیس نے پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں گیس کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق ملتان، ساہیوال، بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38 گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔
لاہور، فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع اور 5 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع اور 10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گیس کنکشن منقطع جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔