قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارے اراکین کو 1 سے 3 ارب روپے تک کی آفرز دی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے، مولانا کی جانب سے بار کونسل کو آئینی ترمیمی مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، ہم ان کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ابھی تک نمبر پورے نہیں، حکومت نمبر پورے کر کے دکھائے، پھر دیکھیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت غیر سنجیدہ ہے اور زور و زبردستی پر اُتر آئی ہے۔