• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس کی اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے پر خصوصی توجہ ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی سہ ماہی سے اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہوا اور ایک ڈاکو مارا گیا، شہید ہونے والے اہلکار کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کراچی پولیس کی انویسٹی گیشن میں بھی بہتری آئی ہے، سائٹ سپر ہائی وے سے بڑا جرائم پیشہ گینگ پولیس کے ہاتھ آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام میں اینٹیلی جنس کی سپورٹ اہم ہوتی ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے جو چیزیں چاہئیں وہ دیگر کرائمز سے الگ ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ گھروں میں ملازم بغیر پولیس ویری فیکیشن کے نہ رکھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈکیتی کے جتنے بڑے واقعات ہوئے ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے یہ بھی بتایا کہ سیف سٹی کے پہلے فیز میں 25 فیصد کیمرے لگنا شروع ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شہر میں ہمیں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی ضرورت ہے، حکومت منظوری دے تو پولیس پرائیویٹ سیکیورٹی کے لیے اہلکار دینے کی پابند ہے۔

قومی خبریں سے مزید