ہالا(نامہ نگار) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ،ڈاکو راج پر بھی کنٹرول کررہے ہیں،سندھ میں اغوا کی وارداتیں بھی بہت کم ھوگئی ہیں اور بہت سے ڈاکو یا تو مارے گئے ہیں یا پکڑے گئے ہیں ، وفاق نے سندھ میں موٹر وے نہیں بنائی سندھ کے سارے بند مضبوط ہے سوائے ار بی او ڈی کے جو وفاق کے ماتحت ہے جس کی مرمت کا کام شروع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے عرس کے اختتام پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی کی سربراہ کی حیثیت سے وہ وزیراعظم سے مل رہے ہیں اور وہ صوبہ سندھ کے لئے نہیں پورے پاکستان کی عوام کے لیے بات کریں گے۔