• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ترامیم سے دستور متنازع ہو جائے گا: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ ---- فائل فوٹو
لیاقت بلوچ ---- فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم لا رہی ہے جن سے دستور متنازع ہو جائے گا۔

لاہور سے لیاقت بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ فلسطین میں شہادتیں مجاہدین کے حوصلے نہیں توڑ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف وسیع تر عوامی مفاد میں غیر آئینی و غیر جمہوری عمل سے ہاتھ کھینچ لیں، تینوں جماعتوں کا اتحاد قومی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفاد کا حصول ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ سے ملاقات کی ہے، تحریکِ انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ غیر آئینی ترامیم پر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید