• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ میں1روز قبل بیوی کو پھانسی دینے والا شوہر گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)پہاڑی پورہ پولیس نے حسین چوک میںگھریلو ناچاکی کے باعث چار بچوںکی ماں کو پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتارنے والے ظالم شوہر کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہاڑی پورہ کے علاقہ حسین چوک میں گھریلو ناچاکی کی بناء پر ملزم ثمین جان ولد یاسین نے اپنی بیوی مسماۃسفینہ جوکہ چار بچوں کی ماں تھی کو گھر کے اندر پھانسی دیکر موت کے گھات اتاردیا تھا ملزم کی والدہ بھی واقعہ پر دلبرداشتہ ہوکر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان بحق ہوگئی تھی پولیس نے مقتولہ کے بھائی طائو س خان کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاتھا جس پر پہاڑی پورہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر اندرروپوش قاتل کا سراغ لگاکر ایک مکان میں چھاپہ مار کرملزم ثمین کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ 
تازہ ترین