• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے وینزویلا کی تیل کی صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی حکومت نے وینزویلا پر تیل کی صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں، تیل کی صنعت کے لیے جنرل لائسنس بھی جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا کی تیل کی صنعت کے لیے جنرل لائسنس جاری کیا جا چکا ہے۔

 دوسری جانب امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے لائسنس سے وینزویلا کی حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی ہے۔

پابندیاں نرم ہونے سے تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کے لیے ممکن ہو سکے گی۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وینزویلا میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید