• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 6 مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، 8 دہشت گرد اندھیرے میں فرار ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 1 خودکش جیکٹ، 3 دستی بم اور 3 ایس ایم جیز برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید