بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے لے آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے، ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔
ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
آلودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی گئی ہے، ممبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔