بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔
بالی ووڈ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے سلمان خان کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن این سی پی کے سابق رکن پارلیمنٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔
دریں اثنا سلمان خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔